ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ماہی گیر بندرگاہ پر جشن میلاد کا بینر اویزاں کرنے پر تنازعہ - ایسوسی ایشن نے جاری کی وضاحت - منافرت پھیلانے کا لگایا الزام

منگلورو ماہی گیر بندرگاہ پر جشن میلاد کا بینر اویزاں کرنے پر تنازعہ - ایسوسی ایشن نے جاری کی وضاحت - منافرت پھیلانے کا لگایا الزام

Mon, 25 Sep 2023 13:28:05    S.O. News Service

منگلورو، 25 / ستمبر (ایس او نیوز) ماہی گیر بندرگاہ پر جشن میلادالنبی کے حوالے سے ایک دن کی لازمی تعطیل کا جو بینر لگایا گیا ہے اس کے خلاف سوشیل  میڈیا میں نفرت بھرے میسیجس وائرل کرکے ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش جاری ہے ، جسے دیکھتے ہوئے مچھلی فروشوں کی ایسو سی ایشن نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے ۔
    
منگلورو پورٹ  اور فش سیلرس اینڈ کمیشن ایجنٹس ایسو سی ایشن کے صدر اشرف نے سوشیل میڈیا پر وائرل تنازعہ کے سلسلے میں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ " منگلورو بندرگاہ پر حسب روایت 28 ستمبر کو جشن میلاد کے سلسلے میں  مسلمانوں اور ایسو سی ایشن کے غیر مسلم اراکین کے لئے لازمی طور پر چھٹی ہونے کی بات کہی گئی ہے ۔ تازہ مچھلی فروشوں کی طرف سے  اس روایت پر سالہا سال سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ "
    
انہوں نے کہا  کہ " اسی طرح باکور پوجا، اوچیلا پوجا، گنیش چترتھی، عیدالفطر، عید میلاد، گوڈ فرائڈے اور کرسمس جیسے دیگر تہواروں کے موقع پر بھی مچھلی فروشی کی سرگرمیاں روک دی جاتی ہیں اور لازمی طور پر چھٹی دی جاتی ہے ۔ یہ فیصلہ فش سیلرس اینڈ کمیشن ایجنٹس ایسو سی ایشن، ٹال بوٹ یونین، فش بائرس ایسو سی ایشن اور مچھلی کے کاروبار سے وابستہ دیگر تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر لیا جاتا ہے ۔
     
اشرف نے بتایا کہ :" افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ افراد ماہی گیر بندرگاہ پر آویزاں کیے گئے عید میلاد کے اس بینر کے ضمن میں سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں ۔ میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ  براہ مہربانی چند افراد کی طرف سے سوشیل میڈیا پر پھیلائی جا رہی غلط فہمیوں پر توجہ نہ دیں ۔"


Share: